The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سروسز ہسپتال او پی ڈی بند، ینگ نرسوں کا احتجاجی مظاہرہ ، شدید نعرے بازی

8

منگل ستمبر
20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) سروسز ہسپتال کی سپرنٹنڈنٹ نرسنگ فضیلت لال تبادلے کے سلسلے میں کئے گئے ینگ نرسوں کے احتجاج کی پاداش میں ینگ نرسوں کی 7 نمائندگان کے تبادلوں کے خلاف سروسز ہسپتال لاہور کی ینگ نرسوں کا احتجاج منگل کے روز بھی جاری رہا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں احتجاجی نرسوں نے ہسپتال کے او پی ڈی میں کام بند کر کے نمائندہ نرسوں کے تبادلوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔

او پی ڈی میں کام بند ہونے سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاجی نرسوں کا مطالبہ تھا کہ ان کی لیڈران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن منسوخ کیا جائے اور تبادلے واپس لئے جائیں احتجاجی نرسوں نے اپنی لیڈروں کے تبادلوں کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے انتقامی تبادلے قرار دئیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More