The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سردی کا موسم آگیا، خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں برفباری کا آغاز … بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

19

بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی
بدھ ستمبر
19:43

سردی کا موسم آگیا، خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں برفباری کا آغاز
بابوسر ٹاپ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 ستمبر2020ء) سردی کا موسم آگیا، خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں برفباری کا آغاز، بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی، سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون کے اختتام سے ملک کے شمالی علاقوں میں موسم گرما تقریباً اپنے اختتام کے قریب ہے۔ کچھ شمالی علاقوں میں برفباری کے آغاز سے موسم سرما کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں غیر متوقع طور پر گلگلت بلتستان ریجن میں اسکردو کے علاقے میں برفباری کا آغاز ہوگیا تھا۔ اس ریجن میں عمومی طور پر 15 ستمبر کے بعد برفباری کا آغاز ہوتا ہے، لیکن رواں سال وقت سے قبل ہی برفباری کا آغاز ہوا۔ جبکہ اب خیبرپختونخواہ کے کچھ علاقوں میں بھی برفباری کا آغاز ہوا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران بابوسر ٹاپ اور دیگر علاقوں نے برف کی چادر اوڑھ لی۔ اس تمام صورتحال میں سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان علاقوں کا رخ کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More