The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سردار عثمان بزدار کا شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،بغیر پروٹوکول خود گاڑی ڈرائیو کر کے شہر ی سہولتوں کا جائزہ لیا … اچانک دوروں سے شہرکے مسائل کا حقیقی ادراک ہوتا … مزید

14

اچانک دوروں سے شہرکے مسائل کا حقیقی ادراک ہوتا ہے، شہری مسائل کے حل کیلئے ایسے وزٹ آ ئندہ بھی کرونگا،وزیراعلیٰ پنجاب

اتوار ستمبر
18:40

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول خود گاڑی ڈرائیو کر کے شہر ی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کی صورتحال کامعائنہ کیا اور شہر میں صفائی کے انتظامات مزیدبہتر بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے جیل روڈ،فیروزپورروڈ، گلبرگ، لبرٹی اور دیگر علاقوں کا بغیر اطلاع دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار گلبرگ اوردیگر علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس دیکھ کر شدید برہم ہوئے اور متعلقہ حکام کی کارکردگی پراظہار ناراضگی اورسرزنش بھی کی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا اورشہر میں سٹریٹ لائٹس کوفنکشنل رکھنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ رات گئے لاہور شہرکے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔بعض علاقوں میں صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر فوری متعلقہ حکام کو ہدایات دیں،گلبر گ اوردیگر علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کام نہیں کررہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کوفنکشنل رکھنا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے،سرکاری فرائض میں کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں۔فرائض میں غفلت برتنے والے افسر یا ملازم کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں،عوام کے مسائل کے حل میں دن رات ایک کرنے والے افسر و ملازم کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،اچانک دوروں سے شہرکے مسائل کا حقیقی ادراک ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری مسائل کے حل کے لیے ایسے وزٹ آ ئندہ بھی کروں گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More