The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سرحد چیمبر سالانہ انتخابات،بزنس مین فورم کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار … الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ایگزیکٹیو اور ایسوسی ایٹ ممبران کے اعلاوہ خاتون نشست پر … مزید

10

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں ایگزیکٹیو اور ایسوسی ایٹ ممبران کے اعلاوہ خاتون نشست پر بھی امیدواروں کی کامیابی کا اعلان

بدھ ستمبر
21:29

سرحد چیمبر سالانہ انتخابات،بزنس مین فورم کے تمام امیدوار بلا مقابلہ ..
پشاور۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) سرحدچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات برائے سال 2020-21 کیلئے کارپوریٹ گروپ کی 5خالی نشستوں ،ْ ایسوسی ایٹ گروپ کی 5خالی نشستوں اور ایگزیکٹو کمیٹی میں خواتین کی ایک مخصوص نشست پر بزنس مین فورم کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیشن نے ان 11امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا اجلاس ملک نیاز احمد کی زیر صدات گذشتہ روزچیمبر ہاؤس میں منعقدہوا۔ سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں کارپوریٹ گروپ کی5 خالی نشستوں کیلئی13 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد الیکشن کمیشن نے ملک محسن سجاد‘ زرک خان‘ منظور الٰہی‘ فضل مقیم اور احمد مصطفی کو بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبرمنتخب قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں ایسوسی ایٹ گروپ کی5 خالی نشستوں کیلئی20 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے گئے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے وقار احمد‘ محمد طارق‘ محمد فاروق‘ ظہور خان اور اورنگزیب کو بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب قرار دیدیا۔الیکشن کمیشن نے سرحد چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی میں خواتین کی مخصوص نشست پرمحترمہ عافیہ ولایت شاہ کے مقابلے میں کسی دوسری ممبر کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کے بعد انہیں بھی بلا مقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More