The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سدرن پنجاب انڈر19ٹیم کی تشکیل کے لئے چارروزہ ٹرائلز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع

5

ملتان ۔16 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام سدرن پنجاب انڈر 19 ٹیم کی تشکیل کے لئے چار روزہ ٹرائلز گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوئیشیڈول کے مطابق ٹرائلز کے پہلے روز ڈسٹرکٹ ملتان کے 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی چیف سلیکٹر جونیئر ٹیم سلیم جعفر اور کامران خان نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا آج وہاڑی بہاولپور، لیہ، ڈیرہ غازی خان مظفرگڑھ، ساہیوال، لودھراں رحیم یار خان، خانیوال سمیت دیگر اضلاع کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کی فٹنس فیلڈنگ بیٹنگ اور باؤلنگ کے معیار کو جانچنے کے لئے 18 اور 19 ستمبر کو پریکٹس میچز کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد سدرن پنجاب انڈر ،19 کے حتمی 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More