The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سخاکوٹ میں قومی وطن پارٹی کا بانی خاندان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا

7

پیر ستمبر
17:59

ملاکنڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) سخاکوٹ میں قومی وطن پارٹی کا بانی خاندان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گیا ۔ شمولیت کا اعلان انہوں نے سخاکوٹ میں حجرہ رحمت خان پر ایک بڑے جلسے کے دوران کیا جس کے مہمان خصوصی پی پی پی کے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سید محمد علی شاہ باچہ تھے ۔

(جاری ہے)

اس دوران سخاکوٹ ملاکنڈ میں قومی وطن پارٹی کے بانی و مشہور خاندان کے سربراہان حاجی سردار خان اور حاجی رحمت خان نے خاندان اور ساتھیوں اوراے این پی کے سرکردہ کارکنوں کے ہمراہ مستعفی ہو کر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

اس موقع پر پی پی پی ضلعی صدر اور سابق ضلعی ناظم اعلیٰ سید احمد علی شاہ باچہ ، تحصیل صدر حاجی طیب خان ، جنرل سیکرٹری محمد یونس خان ، سابق تحصیل ناظم عبد الرشید بھٹو ، سابق تحصیل نائب ناظم حاجی اعظم خان جھاڑے اور سابق امیدوار حاجی نثار محمد سمیت پارٹی کے دیگر قائدین و عہدیداران بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More