The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سجاول میں پرانا ناکہ کے پلاٹ اور نہرپر سابق ایڈمنسٹریٹرنے چائنہ کٹنگ کرکے قبضہ کرلیا

18

اتوار ستمبر
21:40

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سجاول میں پرانا ناکہ کے پلاٹ اور نہرپر سابق ایڈمنسٹریٹرنے چائنہ کٹنگ کرکے قبضہ کرلیا، سجاول تھانہ کے قریب پراناناکہ کی عمارت پر پی پی رہنمااور سابق ایڈمنسٹریٹرپیرحقانی نے قبضہ کرکے قریب ہی موجود سوسالہ نہراوڈھرواہ کو بندکرکے اس پر اپنی دکانیں تعمیرکرادی ہیں، جس کا کام رکاہواتھا، اب اس پر دوبارہ تعمیرات کرائی جارہی ہیں، اور دکانیں بنادی گئی ہیں، مذکورہ پلاٹ کو مبینہ طورپر مذکورہ سابق ایڈمنسٹریٹرنے لیزکرانے کا دعویٰ کیاہے تاہم اس پلاٹ پر دیگرافرادنے بھی دعویٰ کردیاہے، جس کے بعد اب قبضہ گیروں میں پھڈا پڑگیاہے، مذکورہ جگہ پر ٹائون کمیٹی سجاول کاایک کمرے کا ناکہ بناہواتھا، جس کو سابق ایڈمنسٹرٹائون کمیٹی پیرحقانی نے قبضہ کرکے قریبی سوسالہ نہرکو بندکراس پرپانچ دکانین تعمیرکرانی شروع کردی تھیں تاہم بیچ میں اس کام کو روک دیاگیااب دوبارہ اس پر کام شروع کرایاگیاہے لیکن مزیدی دعویدار سامنے آگئے ہیں، سوسالہ نہراوڈھرواہ پر کئی مقامات پر قبضہ کیاگیاہے، مذکورہ پلاٹ کے سامنے روڈ کے ساتھ ہی بااثرسیٹھ نے سی این جی اسٹیشن بنادیاہے، جبکہ ساتھ ہی محکمہ جنگلات کی نرسری کا پلاٹ بھی قبضہ کیاگیاہے شہرکے مختلف علاقوں میں سرکاری افسران اور بااثرسیاسی شخصیات اربوں روپے کے پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ کرکے قبضے کئے گئے ہیں جن میں واٹرسپلائی تالاب کے باہر، فلٹرپلانٹ کی بائونڈری کے اندر، پرانادھوبھی گھاٹ اور دیگرعلاقے شامل ہیں، مقامی شہریوں نے پہلے بھی چائنہ کٹنگ لینڈمافیاکے خلاف شکایات کی ہیں تاہم شہریوں کو حراساں کیاگیا اب یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More