The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سجاول شہرمیں بارش کے بعد سے نشیبی علاقوں سے پانی نکاسی نہ ہوسکی ہے، کئی علاقے تاحال زیرآب

7

اتوار ستمبر
21:40

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سجاول شہرمیں بارش کے بعد سے نشیبی علاقوں سے پانی نکاسی نہ ہوسکی ہے، اور کئی علاقے تاحال زیرآب ہیں، سجاول میں ہائی اسکول، کالیج، ایئرپورٹ، ہائی ویزکالونی، مصری شاہ، سمیت کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے، جبکہ دیہی علاقوں میں بھی فصلوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے، سجاول میں ٹائون کمیٹی کی بدانتظامی کی وجہ سے پورے شہرکا نکاسی نظام درہم برہم ہے بارش کے دوہفتے بعد بھی محکمہ بلدیات، اور پبلک ہیلتھ لاپتہ ہیں، بارش کا پانی واٹرسپلائی تالاب کے قریب بھی کھڑاہے جہاں سے پینے کے پانی کے تالاب میں شامل ہورہاہے اور گندے پانی فراہمی سے شہرمیں پیٹ اور چمڑی کے امراض پھیل رہے ہیں، شہریوں نے فوری طورپر نکاسی اور صفائی کانظام درست کرنے کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More