The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سب سے بڑا جلوس ضلع غربی سے مولاناعمرصادق اورمولانا فخرالدین رازی کی قیادت میں آیا … ضلع غربی سے جے یو آئی کے ایک ہزار سے گاڑیوں اور ہزاروں موٹر سائیکلوں کا قافلہ پی ڈی … مزید

21

ضلع غربی سے جے یو آئی کے ایک ہزار سے گاڑیوں اور ہزاروں موٹر سائیکلوں کا قافلہ پی ڈی ایم جلسہ عام میں شامل

اتوار اکتوبر
22:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) پی ڈی ایم کے تحت باغ جناح میں ہو نے جلسہ عام میں شرکت کیلئے جمعیت علما اسلام ضلع غربی کے تحت سب سے بڑا جلوس ضلع غربی سے مولاناعمرصادق اورمولانا فخرالدین رازی کی قیادت میں باغ جناح روانہ ہوا،جس میں ایک ہزار سے گاڑیاں اور ہزاروں موٹر سائیکلیں شامل تھی، ماری پور ہاربرکے جلوس کی قیادت ناظم مالیات نیک امان اللہ محسود،کیماڑی ٹائون کے جلوس کی قیادت مولانا محمد بلال،سائٹ ٹان لیبر اسکوائر کے جلوس کی قیادت مولانا شیرین محمد،بلدیہ ٹان کے جلوس کی قیادت سابق ایم پی اے حافظ محمد نعیم،اورنگی ٹان کے جلوس کی قیادت مولانااستاد عبداللہ بلوچ ،پی ایس 121 منگھوپیر کے جلوس کی قیادت مفتی محمدخالد مسعودنے کی جو مرکزی جلوس میں ضم ہوکے باغ جناح پہنچے،ضلع جنوبی سے سیکڑوں گاڑیوں کابڑا جلوس مولانا نورالحق کی قیادت میں باغ جناح پہنچا، لیاری میراں ناکہ سے سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ایک بڑا جلوس پی ایس108سے مفتی محمداقبال بلوچ، مولانا نصیراللہ،عبدالحق مخلص،حاجی یوسف خان کی قیادت میں روانہ ہوا،دوسرابڑاجلوس پی ایس 107 لی مارکیٹ لیاری سے مولانا عبداللہ بلوچ،مفتی محمد حسن لا نگاہ،ڈاکٹرمذمبرخان،مولاناعبدالخالق سولنگی کی قیادت میں روانہ ہوا،بوٹ بیسن بلاول چورنگی سے ،پی ایس 109 کا جلوس قاری الطاف الرحمن رحمانی،حافظ عبدالمالک کی قیادت میں، پی ایس110 کادرجنوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس قاری نورالامین،سیدعبیداللہ شاہ،مفتی محمد داود کی قیادت میں اورپی ایس111ڈیفنس کلفٹن کادرجنوں گاڑیوں پر مشتمل جلوس کالاپل سے مفتی کفایت اللہ،سید عمران شاہ اور عبدالوحیدسولنگی کی قیادت میں مرکزی ضلعی جلوس میں شامل ہوئے جو مولانا نورالحق کی قیادت میں باغ جناح روانہ ہوا،جے یو آئی جنوبی نے لی مارکیٹ لیاری میں مرکزی دعوتی کیمپ بھی لگایا تھاجس میں دو دن تک عوام کوجلسہ عام میں شرکت کی دعوت دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More