The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سبی، بڑھتے ہوئے جرا ئم کے تناظر میں شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے ،ڈی آئی جی سید فدا حسین شاہ

14

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 16 ستمبر2020ء) ڈی آئی جی سبی سید فدا حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحافت ذمے دار پیشہ ہے پولیس اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہوتا ہے جبکہ بڑھتے ہوئے جرا ئم کے تناظر میں شہریوں کا تعاون بے حد ضروری ہے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے سبی پویس اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر اپنی ذمے داریاں پوری کررہی ہے پولیس بھرتی میں کسی بھی امیدوار کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی میرٹ پر بھرتی کا عمل جاری ہے کامیاب امیدواروں کا ٹیسٹ (آج) جرگہ ہال سبی میں لیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی پریس کلب کے قائم مقام صدر میر سلیم گشکوری کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرایس ایس پی سبی فاروق فیض لہڑی جنرل سیکرٹری سبی پریس کلب حاجی سعید الدین طارق، سر پرست اعلیٰ میاں یوسف ، سینئر صحافی ناشاد بلوچ ، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید طاہرعلی ، فنانس سیکرٹری محمد طاہر عباس،جمال انس ، راشد گشکوری ظہور مگسی بھی موجود تھے ڈی آئی جی سبی سید فدا حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں میڈیا کا اہم کردار ہے پرنٹ الیکٹرونک سمیت سوشل میڈیا باخبر رکھنے کا زریعے ہے پولیس اور صحافی کا چولی دامن کا ساتھ ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ میڈیا کے ساتھ رابط میں رہوں تاکہ ہماری خامیاں بھی ظاہر ہوسکے انہوں نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ اور عوام اور پولیس کے درمیاں صحافی ایک پل کا کردار ادا کریں تاکہ جو دوریاں پولیس اور عوام کے درمیاں پائی جاتی ہے اس کا خاتمہ ہوسکے انہوں نے کہا کہ میری ترجیحات ہے کہ سبی سے جرائم کا مکمل خاتمہ کرکے عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بناؤں منشیات سمیت دیگر معاشرتی برائیوں کو بھی صفایا کرسکیں امن وامان کے قیام میری اولین ترجیح ہے عوام کو امن وامان کی فراہمی میں کوتاہی برادشت نہیں کروںگا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے بتایا کہ آر پی او کانفرنس کامیابی سے ہوئی اب جدید نظام کی جانب محکمہ پولیس گامزن ہورہا ہے چند ماہ میں تمام تھانوں ایس ایس پیز آفس میں جدید ٹیکنالوجی سے مکمل رابط قائم ہوگا کمان اینڈ کنٹرول سسٹم کے دریعے آئی جی بلوچستان پولیس بروقت جرائم کی روک تھام کے علاوہ ٹریفک کے نظام تھانوں کی کارکردگی عوامی شکایت کا بروقت ازالہ کرسکیں گے انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کی طرح سبی ریجن میں بھی بے روزگا ری زیادہ ہے تعلیم یافتہ پڑھے لکھے نوجوانوں کی بے روزگار دیکھ کو دلی دکھ اور افسوس ہوتا ہے سبی ریجن جس میں سبی کوہلو زیارت ہرنائی ڈیرہ بگٹی شامل ہے پولیس بھرتی کے موقع پر 4ہزار6سو سے زائد درخواستیں جمع ہوئی سبی کوہلو زیارت ہرنائی ڈیرہ بگٹی میں تمام ذمے دار آفیسران کی ڈیوٹیاں لگ کر امیدواروں کی ڈور سمیت بھرتی کے دیگرمراحل کو پورا کیا گیا ڈور میں سبی سے 330امیدوار ناکامی کا شکار ہوئے جبکہ 5سو سے زائد امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوئے جن کا ٹیسٹ(آج) جرگہ ہال سبی میں لیا جائے گا جبکہ کوہلو زیارت ہرنائی ڈیرہ بگٹی میں بھی ٹیسٹ کا عمل شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ پولیس بھرتیوں میں کسی بھی امیدوار کے ساتھ نا انصافی برادشت نہیں کروں گا میرٹ پر آنے والے امیدواروں کو پولیس میں بھرتی کرکے ٹریننگ کے لئے بھیجا جائے گا تاکہ وہ اپنے ملک قوم کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنے گھر کی کفالت بھی کرسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس زمے دار فورس ہے جو پویس ایمانداری کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر صوبے بھر میں امن کے قیام میں رول پلے کررہی ہے اس موقع پر میر سلیم گشکوری ، حاجی سعید الدین طارق سمیت سبی پریس کلب کی تمام کابینہ عہدیداروں ممبران نے اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقینی دہائی بھی کرائی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More