The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سبسڈائزڈ لیزر لینڈ لیولرز کے حصول کے لیے 10اکتوبر تک درخواستیں طلب

4

منگل ستمبر
15:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت پنجاب نے سبسڈائزڈ لیزر لینڈ لیولرز کے حصول کے لیے 10اکتوبر تک درخواستیں طلب کر لیں ۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت لیزر لینڈ لیولرز پر 2 لاکھ50 ہزار روپے فی یونٹ سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ لیزر یونٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست دہندہ کے پاس ٹریکٹر کا ہونا ضروری ہو گا۔ مالک/مزارع/کاشتکار/ زرعی گریجوایٹس کے پاس ساڑھی12 ایکڑ سے زائد رقبہ نہ ہو اور وہ ترجیحاً زرعی مشینری کی خدمات کرایہ پر دینے کے لئے رضامند ہو۔ اس منصوبہ کی تکمیل کے دوران درخواست دہندہ 300 ایکڑ زمین کی ہمواری کی خدمات سرانجام دے گا۔ ایسے کاشتکار جنہوں نے 2019-20 میں درخواست جمع کروائی تھی مگر وہ قرعہ اندازی میں کامیاب نہیں ہو پائے انہیں اس سکیم کے تحت دوبارہ درخواست جمع کروانے کی ضرورت نہیں کیونکہ اُن کی سابقہ درخواست ہی قابلِ عمل ہو گی۔

(جاری ہے)

ایسے تمام پچھلے سال درخواست دہندہ کاشتکاروں کو بیان حلفی جمع کرانا ہو گا کہ اُن کی زمین اور ٹریکٹر کی ملکیت میں کوئی تبدیلی عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے تمام کاشتکار جو حکومت کی کسی اور سکیم کے تحت لیزر لینڈ یونٹ حاصل کر چکے ہوں وہ اس سکیم کے لئے اہل نہ ہوں گے۔ خواہشمند کاشتکار مجوزہ درخواست فارم ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (اصلاح آبپاشی) یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفاتر سے مفت حاصل کریں ۔اس کے علاوہ درخواست فارم شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹ www.ofwm.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ درخواستیں مع دستاویزات ڈپٹی ڈائریکٹر (اصلاح آبپاشی) کے دفتر میں 10 اکتوبر 2020 تک جمع کروائیں۔ مزید معلومات کے لئے کاشتکار دفتری اوقات میں فون نمبر042-99200757 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More