The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سبزیاں انسانی جسم میں قوت مدافعت پیدا اور زہریلے اور فاسد مادوںکو خارج کرتی ہیں، ماہرین

11

جمعرات ستمبر
14:08

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے جبکہ سبزیاں انسانی خوراک کا اہم جزو ہیںاور ماہرین غذائیت انہیں حفاظتی خوراک کا نام دیتے ہیںکیونکہ ان میں حیاتین ، معدنیات اور ریشے کی وافر مقدار مو جود ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ جدید تحقیق کے مطابق خوراک میں سبزیوں کا استعما ل اشد ضروری ہے اور ایک اندازے کے مطابق سبزیوں کا روزانہ استعمال انسانی جسم کی نشوونماکے لیے بہت ضروری ہے جن میں نشاستہ لحمیات، حیاتین، سی ،ای ،بی، ڈی اور معدنی نمکیات کافی مقدار میں پائے جاتے ہیںجو معدے کو قوت بخشتے، نظام ہضم کو درست کرتے اور انتڑیوں کے امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزیاں نہ صر ف بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتی بلکہ جسم کے زہریلے اور فاسد مادوں کے اخراج کا سبب بھی بنتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ماہرین کے مطابق انسانی خوراک میں سبزیوں کا استعمال 300 سے 350 گرام فی کس روزانہ ہونا چاہیے جبکہ ہمارے ملک میں یہ مقدار 100 سی150گرام فی کس روزانہ ہے جو سفارش کردہ مقدار سے آدھی سے بھی کم ہے جس کی وجہ سے انسانی بیماریوں اور صحت عامہ کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More