The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکومارے گئے

8

پیر ستمبر
17:39

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) ساہیوال میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ڈاکومارے گئے ،ایک ڈاکو فرار‘آرپی او ساہیوال کی طرف سے مقابلہ کرنے ایلیٹ فورس ٹیم کو نقدانعامات اور تعریفی اسناد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فرید ٹائون کی حدود میں 92/6-Rکے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران 2ڈاکو مارے گئے جبکہ تیسرا ڈاکو کھیتوں میں چھپ کر فرار ہو گیا ۔ مرنے والے ڈاکوئوں کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے ۔ ترجمان پولیس نے بتایا ہے کہ 3 نامعلوم مسلح ڈاکو نواحی گائوں 138/9-Lکے قریب جی ٹی روڈ پر کیری ڈبہ کو روک کر واردات کر رہے تھے کہ اس دوران پولیس کی گاڑی آگئی اور ڈاکوانہیں دیکھ کر فائرنگ کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے جس پرپولیس نے تعاقب کیا اور 92/6-Rکے قریب ڈاکوئوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میںپولیس ٹیم نے بھی فائرنگ کی اور 2ڈاکو مارے گئے جبکہ تیسرا ڈاکو فصل مکئی میںچھپ کر فرار ہو گیاجس کی تاحال تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مرنے والے ڈاکوئوں کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے ۔ ایک ڈاکو کا نام انوار ہے جو تاندلیانوالہ کا رہائشی ہے دوسرے ڈاکوکا نام معلوم نہیں ہو سکاجبکہ تیسرے فرار ڈاکو کی تلاش تاحال جاری ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال طارق عباس قریشی نے مقابلہ کرنے والی ایلیٹ فورس کی ٹیم کو اپنے دفتر میں نقدانعامات اور تعریفی اسناد دیتے ہوئے انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ پولیس ٹیم نے جراتمندانہ مقابلہ کرکے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کالوہا منوایا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More