The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ساہیوال: تھیٹر کے مالک کی دوستوں سمیت معروف اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش … ساہیوال میرین تھیٹر کا مالک دوستوں سمیت میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنا چاہتا تھا، ناکامی … مزید

38

ساہیوال میرین تھیٹر کا مالک دوستوں سمیت میرے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنا چاہتا تھا، ناکامی کے بعد مجھے تشدد کا نشانہ بنایا: اداکارہ ہیرہ انور کا الزام

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر
منگل ستمبر
05:47

ساہیوال: تھیٹر کے مالک کی دوستوں سمیت معروف اسٹیج اداکارہ کے ساتھ زیادتی ..
ساہیوال (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 ستمبر 2020ء) تھیٹر کے مالک کی دوستوں سمیت معروف اسٹیج اداکارہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی کوشش۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میرین تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کے ہمراہ معروف اسٹیج اداکارہ ہیرہ انور کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ اداکارہ ہیرہ انور نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ الزام عائد کیا ہے کہ میرین تھیٹر کا مالک اپنے دوستوں سمیت ان کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنا چاہتا تھا، جب اس کو اپنے عزائم میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تو اس نے اداکارہ پر تشدد شروع کر دیا۔ اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں اپنا تعارف کروانے کے بعد بتایا کہ وہ میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھیں، اور کوئی غلط کام نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں ڈرامہ کرنے تھیٹر میں آئی تو تھیٹر کے مالک اشفاق باجوہ اور خوشی باجوہ نے اپنے چھ سے سات دوستوں کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تھیٹر کے مالکان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے مارا پیٹا، تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کا سارا منہ سوجھا ہوا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں اپنی گردن پر پڑے نشانات دکھاتے ہوئے بتاہا کہ ملزمان نے ان کو بری نوچا ہے۔ اداکارہ ہیرہ انور کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان نے انہیں مل کر مارا پھر گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ اسے انصاف چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More