The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ گوجرپورہ کے تمام ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا، پی ٹی آئی راہنما

6

پیر ستمبر
15:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) پاکستان تحریک انصاف ویلفیئر ونگ کے جنرل سیکرٹری سردار رحمان نے کہا ہے کہ سانحہ گوجرپورہ کے تمام ملزمان کو جلدگرفتار کر کے نشان عبرت بنایا جائے گا۔ اس ضمن میںوزیر اعظم عمران خان نے تمام متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں اورسانحہ کی مکمل تحقیقات کے ساتھ تمام رپورٹس سے وزیراعظم کو آگاہ کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں جہاں ملک لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہورہا ہے وہاں جلد انصاف کانظام بھی قائم ہوچکا ہے اور اب کوئی ظالم کسی مظلوم پر ظلم کر کے بھاگ نہیں سکے گا۔ انہوں نے سانحہ گوجرپورہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے متعلقہ ادارے جلد ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور مظلوم خاندان کی داد رسی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More