The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی کی پنجاب کے خطرناک ترین علاقے میں موجودگی کا امکان … ملزم کی کچے کے علاقے میں ممکنہ موجودگی کے پیش نظر پولیس نے علاقے کا رخ کر لیا، … مزید

20

ملزم کی کچے کے علاقے میں ممکنہ موجودگی کے پیش نظر پولیس نے علاقے کا رخ کر لیا، 2 روز قبل ملزم پولیس کے چھاپے سے قبل بیوی کیساتھ فرار ہوگیا تھا

muhammad ali محمد علی
بدھ ستمبر
00:05

سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی کی پنجاب کے خطرناک ترین علاقے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) سانحہ گجر پورہ کے مرکزی ملزم عابد علی کی پنجاب کے خطرناک ترین علاقے میں موجودگی کا امکان، ملزم کی کچے کے علاقے میں ممکنہ موجودگی کے پیش نظر پولیس نے علاقے کا رخ کر لیا، 2 روز قبل ملزم پولیس کے چھاپے سے قبل بیوی کیساتھ فرار ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر سانحہ گجر پورہ کا مرکزی ملزم عابد پنجاب کے خطرناک علاقے کچے میں موجود ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب پولیس اور تفتیشی ٹیم نے اسی باعث کچے کے علاقے کا رخ کر لیا ہے۔ پنجاب حکومت اور پولیس کا دعویٰ ہے کہ مفرور ملزم عابد علی کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ عابد علی 2 روز قبل پولیس کے چھاپے سے کچھ دیر قبل بیوی کیساتھ فرار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم اور اس کی بیوی اپنی اپنی بیٹی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر فرار ہوئے۔ پولیس نے ملزم کی بیٹی کو تحویل میں لے لیا تھا۔

جبکہ ملزم عابد کے بھائی اور والد کو بھی گرفتار کیا جا چکا۔ پولیس کا مزید بتانا ہے کہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث باقی 2 ملزمان شفقت اور اقبال عرف بالا کو بھی گرفتار کیا جا چکا۔ شفقت نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سانحہ گجر پورہ کی تمام تفصیلات بیان کر دی ہیں۔ جبکہ متاثرہ خاتون نے شفقت کے بیان میں بتائی گئی تفصیلات کی تصدیق اور ملزمان کی شناخت بھی کر لی ہے۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث ملزمان کو پھانسی کی سزا دی جائے، تب ہی اسے سکون ملے گا۔ خاتون کا کہنا ہے اس کے اہل خانہ نے ملک میں تبدیلی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کی تھی، اب انصاف کی فراہمی سے تبدیلی نظر آنی چاہیئے۔   

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More