The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ گجر پورہ کے بعد بھی سیالکوٹ موٹرے پر پولیس غائب … گزشتہ رات سیالکوٹ موٹروے پر گاڑی خراب ہو جانے کے بعد خواتین ہیلپ لائن پر کال کرتی رہیں، پولیس نے کوئی جواب ہی نہ … مزید

22

لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 ستمبر2020ء) سانحہ گجر پورہ کے بعد بھی سیالکوٹ موٹرے پر پولیس غائب، گزشتہ رات سیالکوٹ موٹروے پر گاڑی خراب ہو جانے کے بعد خواتین ہیلپ لائن پر کال کرتی رہیں، پولیس نے کوئی جواب ہی نہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاہور موٹروے پر خاتون کو بچوں کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا کیس سامنے آیا تھا، جس کے بعد انکشاف ہوا تھا کہ سیالکوٹ موٹروے اور لاہور رنگ روڈ پر موٹروے پولیس تعینات ہی نہیں ہے۔ سانحہ گجرہ پورہ کے بعد پنجاب حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور رنگ روڈ اور سیالکوٹ موٹروے پر پولیس نے گشت شروع کر دیا ہے۔ تاہم اب ایک خاتون نے انکشاف کیا ہے کہ سیالکوٹ موٹروے پر اب بھی پولیس غائب ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے زینب نامی خاتون نے بتایا کہ گزشتہ رات سیالکوٹ سے واپس آتے ہوئے موٹروے پر ان کی گاڑی خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

گاڑی کا ٹائر پھٹ گیا جس کے بعد موٹروے پولیس ہیلپ لائن پر کال کی، تاہم کوئی جواب نہ ملا۔ اس صورتحال میں شدید خوفزدہ رہے اور والد سے رابطہ کیا۔ والد نے گھر سے موٹروے پولیس سے رابطہ کرنے کی کوشش لیکن کوئی جواب موصول نہ ہوا۔ گاڑی خراب ہونے کے بعد 2 گھنٹے تک موٹروے پر موجود رہے لیکن پولیس مدد کیلئے نہیں آئی۔ یہ صورتحال ہمارے لیے انتہائی خوفزدہ تھی کیوںکہ چند روز قبل ہی موٹروے پر خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ تاہم اس دوران نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ایک صحافی نے وہاں سے گزرتے ہوئے ہمیں دیکھا اور پھر ہماری مدد کی، جس کے بعد بحفاظت گھر پہنچے۔              

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More