The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف … ہر زیادتی کیس کے بعد متاثرہ خاندان پر دباو ڈال کر، دھمکیاں دے کر صلح کر لی جاتی … مزید

15

ہر زیادتی کیس کے بعد متاثرہ خاندان پر دباو ڈال کر، دھمکیاں دے کر صلح کر لی جاتی تھی، ملزم عابد اور ساتھیوں نے 2013 میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پھر بھی مقدمے سے بچ گئے

muhammad ali محمد علی
منگل ستمبر
23:35

سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ، ہر زیادتی کیس کے بعد متاثرہ خاندان پر دباو ڈال کر، دھمکیاں دے کر صلح کر لی جاتی تھی، ملزم عابد اور ساتھیوں نے 2013 میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی کو ساری رات زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم پھر بھی مقدمے سے بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ سانحہ گجر پورہ میں ملوث گینگ کو پولیس اور با اثر شخصیات باقاعدہ سرپرستی حاصل رہی ہے۔ پولیس اور با اثر شخصیات کی سرپرستی کی وجہ سے ہی یہ گینگ ہمیشہ سے قانون کی گرفت سے بچتا آیا ہے۔ بااثر شخصیات اور پولیس ہی ماضی میں گینگ کی متاثرہ خاندانوں سے صلح با اثر افراد کراتے رہے ہیں۔ انکشاف ہوا ہے کہ 2013 میں مزدور کے سامنے اس کی اہلیہ اور 15 سالہ بیٹی سے زیادتی کی گئی
تھی، اس واقعے کے مقدمے میں ملزم عابد اور اس کے 4 ساتھیوں کی بریت ہوئی
تھی ۔

(جاری ہے)

ملزمان کا متاثرہ خاندان کے ساتھ با اثر شخصیات نے صلح نامہ کرایا تھا۔ مزید انکشاف ہوا ہے کہ گینگ 3نہیں 4افراد پر مشتمل ہے، گینگ عابد
علی، شفقت،اقبال بالا مستری اورعلی شیر پر مشتمل تھا۔پولیس نے بتایا کہ ایک
ماہ قبل ملزمان نے شیخوپورہ تھانہ فیکٹری ایریا میں ڈکیتی کی، عابد علی
اورعلی شیرگرفتار ہو گئے جبکہ شفقت فرارہوگیا، علی شیر جیل میں ہے، ملزم
عابد کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوا۔
                                   

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More