The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹر وے کے خلاف ہیومن رائٹس پروٹیکشن اور سکھر کی سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

13

اتوار ستمبر
18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 13 ستمبر2020ء) سانحہ موٹر وے کے خلاف ہیومن رائٹس پروٹیکشن اور سکھر کی سول سوسائٹی کی جانب سے سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور واقعہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی مظاہرے میں شامل سول سوسائٹی اور ہیومین رائٹس پروٹیکشن کے نمائندگان عبدالخالق گھمرو ،میڈم عزرا جمال،زبیدہ گھانگرو،غلام مرتضی گھانگھرو ،الاھی بخش میتلو و دیگر نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کی تاریخ کا انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ملک میںبڑھتے ہوئے جسنی زیادتی کے کیسز حکومت وقت کیلئے لمحہ فکریہ ہے حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موئثر پالیسی بنائے تاکہ ملک میں جنسی زیادتی ،حراسمنٹ و ودیگر واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے پوری قوم واقعہ پر افسردہ ہے اور متاثرین کے دکھ اور انہیں انصاف فراہمی کیلئے ایک پلٹ فارم پر جمع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More