The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹر وے : ملزم شفقت 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

9

ٰ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور سیالکوٹ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کے گرفتار ملزم شفقت کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ سانحہ کی تفتیش کرنے والی پولیس نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد حسین سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے ملزم شفقت کا 6 روزہ جسمانی دیتے ہوئے ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس نے ملزم کو سخت سکیورٹی کے تحت بکتر بند گاڑی میں سوار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس ملزم کو 21 ستمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے پہلے ملزم کو کینٹ کچہری کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنا تھا لیکن ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنے کے باعث ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ کیا تم کچھ کہنا چاہتے ہو جس پر ملزم نے کہا کہ ’’جی میں کہنا چاہتا ہوں‘‘ جج نے استفسار کیا کہ ’’کیا کہنا چاہتے ہو‘‘ جس پر ملزم نے کہا کہ ’’جی مہربانی کریں ‘‘جس پر جج نے کہا کہ ’’کیا مہربانی کریں‘‘ جس پر مجرم نے کہا’’ بس معاف کردیں، مجھے چھوڑ دیں‘‘۔

عدالت نے ملزم کو باور کرایا کہ اس کا ڈی این اے میچ ہوچکا ہے اگر تم بے گناہ ہو اور تم نے کوئی جرم نہیں کیا تو تم چھوڑ دئیے جائو گے اس موقع پر پولیس نے ملزم شفقت کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ انہوں نے ملزم کی شناخت پریڈ کروانی ہے اس لئے ملزم کا 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ تاہم عدالت نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزم کی تفتیش جلد سے جلد مکمل کی جائے اور ملزم کی شناخت پریڈ کروائی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More