The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹروے کے ملزم کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا … موٹروے زیادتی کیس میں زیرحراست ملزم شفقت کو کل کینٹ کچہری میں پیش کیا جائے : پولیس ذرائع

15


Live Updates

موٹروے زیادتی کیس میں زیرحراست ملزم شفقت کو کل کینٹ کچہری میں پیش کیا جائے : پولیس ذرائع

Hassan Shabbir حسن شبیر
پیر ستمبر
22:55

لاہور(اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 14ستمبر2020ء) سانحہ موٹروے کےمرکزی ملزم کو کل کینٹ کچہری میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا، ملزم شفقت زیادتی کیس میں مرکزی ملزم ہے،مفرورعابد علی اور ملزم شفقت نے مل کر متاثرہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی تھی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزم کے خلا ف کل عدالت کے سامنے پیش کیا جائےگا، قانون کے مطابق 24 گھنٹے میں ملزم کو عدالت کے سامنے پیش کرنا مطلوب ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے پولیس ذرائع کا کہنا کہ ملزم شفقت علی نے اقرارجرم کیا ہے ، اورمتاثرہ خاتون نے بھی اسکے ملزم ہونے کی تصدیق کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اورپولیس نے شفقت نامی شخص کو دیپالپور سے گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ از خود گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن نے اپنے بیان میں شفقت نامی شخص کی نشاندہی کی تھی، وقار الحسن کے مطابق ملزم شفقت مرکزی ملزم عابد کا قریبی دوست ہے اور دونوں مل کر وارداتیں کرتے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم شفقت واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا تاہم اس کا ڈی این اے سیمپل بھی لے لیا گیا ہے جسے متاثرہ خاتون سے میچ بھی کیا گیا ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More