The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹروے کے ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے، غلام محی الدین دیوان

15


Live Updates

پیر ستمبر
22:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 14 ستمبر2020ء) سانحہ موٹروے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچا کر دم لیں گے، عوام کے جان ومال کا تحفظ پی ٹی آئی کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ن لیگ کا دور سیاہ ترین دور تھا اور ملکی اداروں کو تباہ کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنماء عمر ملک کی جانب سے ناشتہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملکی اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے،ماضی کے حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا تھے ملک کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ن لیگ اور پیپلزپارٹی ہیں، بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرچیئرمین مارکیٹ کمیٹی بادامی باغ ملک وقار احمدگجر، احمد علی بٹ قدیرریاض، ملک عابد، میاں فیصل سمیت دیگر کارکنان بھی موجودتھے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More