The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم کےخلاف ایک اور ایف آئی آر کا انکشاف … ملزم عابد کے خلاف ریجن بھر میں نو مقدمات درج ہیں، عابد کے خلاف تھانہ کھچی والا میں سات اور ایک مقدمہ فورٹ … مزید

9


Live Updates

ملزم عابد کے خلاف ریجن بھر میں نو مقدمات درج ہیں، عابد کے خلاف تھانہ کھچی والا میں سات اور ایک مقدمہ فورٹ عباس تھانے میں درج ہے: پولیس ذرائع

Hassan Shabbir حسن شبیر
بدھ ستمبر
23:09

لاہور (اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 16 ستمبر2020ء) گجرپورہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کےخلاف ایک اورایف آئی آرکاانکشاف سامنے آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد کے خلاف ریجن بھر میں 9مقدمات درج ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں نامزد مرکزی ملزم عابد کے خلاف ایک اورایف آئی آر کا انکشاف ہوا ہے، پولیس اور پنجاب حکومت نے عابد کے خلاف آٹھ مقدمات کی تصدیق کرتھی۔ملزم عابد کے خلاف ریجن بھر میں نو مقدمات درج ہیں، عابد کے خلاف تھانہ کھچی والا میں سات اور ایک مقدمہ فورٹ عباس تھانے میں درج ہے جبکہ ملزم عابد اور بابر علی کے خلاف تھانہ فقیر والی میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہے۔بابرعلی سانحہ موٹر وے کے ملزم شفقت کا بھائی ہے، عابد اور بابر نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ بیوہ کے گھر واردات کی، مقدمہ تئیس اکتوبر دو ہزار انیس کو درج ہوا تھا۔

(جاری ہے)

خیال رہے پنجاب کی پولیس گجرپورہ واقعہ کے مرکزی ملزم عابد کواب تک گرفتار نہیں کر سکی، پولیس نے مختلف اطلاعات پرسمندری، بہاولپور،نوشہرہ ورکاں اوربہاولنگرمیں چھاپے مارے لیکن ملزم عابد پولیس کے ہاتھ نہ آیا۔عابدکےبارےمیں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اجرتی قاتل رہ چکا ہے اور پچیس ہزارروپے لے کر قتل کیا کرتا تھا ،ملزم عابد مختلف جرائم میں چار بار پولیس کے ہاتھوں پکڑاجاچکا ہے لیکن پولیس کی جانب سے اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔ ملزم کی بیوی بشرانامی خاتون کو پولیس نے پکڑ لیا ہے جو زیرحراست ہے،گرفتارخاتون سے ملزم عابد کے بارے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔لیکن تا حال ملزم کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More