The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹروے کے مرکزی ملزم کا نام ’بلیک لسٹ‘ میں ڈال دیا گیا … قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک بھر کی تمام چیک پوائنٹس پر آگاہ کر دیا گیا

1


Live Updates

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک بھر کی تمام چیک پوائنٹس پر آگاہ کر دیا گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان
جمعرات ستمبر
12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2020ء) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام ایف آئی اے کی بلیک لسٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کی جانب سے موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے لیے کی جانے والی درخواست کے بعد ایف آئی اے نے اس کا نام بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ملک بھر کی تمام چیک پوائنٹس پر اس سے آگاہ کر دیا ہے۔پولیس نے ایف آئی سے اس حوالے سے درخواست کی تھی، ملزم کی تفصیلات مختفل ٹیموں کو بھیج دی تھیں جو اس کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔سی سی پی او عمر شیخ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو عابد علی کو ملک سے باہر جانے سے روکنے کا کہا گیا تھا کہ اس کا نام واچ لسٹ میں ڈال دیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنا ایک طویل عمل ہے لہذا پولیس نے فوری طور پر تمام ہوائی اڈوں،زمینی اور سمندری چیک پوسٹوں پر ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ انتہائی مطلوب ملزم کو ملک چھوڑنے سے روکے۔

سی سی پی او نے مزید کہا کہ عابد علی کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف شہروں کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابدعلی کی گرفتاری پولیس کے چیلنج بن گئی ،مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے کے باعث کیس کی تفتیش تبدیل کر کے انچارج انویسٹی گیشن پرانی انار کلی کو بھجوا دی گئی، پولیس نے بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کے لئے عابد علی کا شناختی کارڈ بلاک کروادیا۔علاوہ ازیں واقعہ کے مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل ہونے کے بعد کیس کی تفتیش انچارج انویسٹی گیشن گجرپورہ سے لے کر انچارج انوسٹی گیشن پرانی انار کلی کو دیدی گئی ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی دفعات کی تفتیش انسپکٹر رینک کا افسر کرسکتا ہے، ، گرفتارملزم شفقت اورفرار ملزم عابد کے ڈی این اے رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More