The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹروے کی ذمہ داری پولیس نے میڈیا پر ڈال دی، وزیراعظم کو رپورٹ پیش

4


Live Updates

منگل ستمبر
19:43

سانحہ موٹروے کی ذمہ داری پولیس نے میڈیا پر ڈال دی، وزیراعظم کو رپورٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور پولیس نے سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کی تفتیشی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رپورٹ میں سانحہ کے مرکزی ملزم عابد کی فرار ہونے کی ذمہ داری پولیس نے میڈیا پر ڈال دی ہے رپورٹ کے مطابق واقع ہونے کے بعد میڈیا نے خبر چلائی تو اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم عابد اپنی بیوی کے ساتھ فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کے عابد کے دو ساتھیوں شفقت اور اقبال عرف بالا مستری کو گرفتار کرلیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کا سراغ لگانے کے لئے 55افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر 66 چھاپے مارے، رپورٹ میں سانحہ کے پہلے مشتبہ ملزم وقارالحسن کو حراست میں لینے کا کریڈیٹ حاصل کرنے کی بھی کوشش کی گئی ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More