The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ موٹروے کیس بیان میں شہباز شریف کی قوم سےمعذرت … درست انداز میں بیان نہ کرنے کی وجہ سے بیان میں بے حسی کا عنصر نمایاں ہوا قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف

6

Live Updates

درست انداز میں بیان نہ کرنے کی وجہ سے بیان میں بے حسی کا عنصر نمایاں ہوا
قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف

Hassan Shabbir حسن شبیر
منگل ستمبر
21:56

لاہور(اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 15ستمبر2020ء)قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے موٹر وے سانحہ میں اپنے بیان پرقوم سے معافی مانگ لی، شہباز شریف نے گجرپورہ واقع پر اسمبلی میں بیان پر معذرت کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پران کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران میں اپنے الفاظ میں یکسوئی نہیں لا سکا جس کی وجہ سے اسمبلی میں میرے بیان میں بے حسی کا عنصر پایا گیا ہے، میرے بیان سے جو بھی تاثر لیا جارہا ہے یا جو بھی تاثر ابھرا ہے وہ درست نہیں ہے میرا ہرگز یہ مطلب نہیں تھا۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں بیان کے دوران میں اپنی بات کو درست طریقے سےنہیں کہہ سکا،ان کا مزید کہنا تھا کہ گجر پورہ سانحہ نے میرے دل کو ہلا دیا ہے، یہ سانحہ واقعی ایک انسانیت سوز عمل تھا جس کے بعد میں امید کرتا ہوں کہ حکومت سیالکوٹ موٹروے پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائے گی ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  سانحہ موٹروے پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز کا کہنا تھا کہ جس موٹروے پر یہ واقع رونما ہوا ہے وہ موٹروے بھی مسلم لیگ(ن) کے دورحکومت میں بنائی گئی تھی ، میاں شہباز شریف کے بیان پرملک کے طول وعرض میں شدید مذمت اور تنقید دیکھنے میں آئی تھی، بیان پر تنقید میں بے حسی کےعنصرکواجاگر کیا گیا تھا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب  نے بھی  پارٹی صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے بیان کی وضاحت کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ  شہبازشریف کے قومی اسمبلی میں سانحہ موٹر وے سے متعلق بیان کا غلط مطلب لیا جارہا ہے شہباز شریف نے موٹروے پر نظام نہ ہونے اور بدانتظامی کی نشاندہی کی تھی، لیکن بیان کو غلط رنگ دیا گیا ہے۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More