The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے، وقارالحسن کو گرفتار کروانے والے علاقہ مکینوں نے انعامی رقم کا مطالبہ کردیا

9


Live Updates

منگل ستمبر
20:24

سانحہ لاہور سیالکوٹ موٹروے، وقارالحسن کو گرفتار کروانے والے علاقہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 15 ستمبر2020ء) لاہور سیالکوٹ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے 25 لاکھ روپے انعام کی رقم کے حصول کے لئے کیس کے ایک ملزم وقارالحسن کو سی آئی اے ماڈل ٹائون پیش کروانے والے علاقے کے رہائشیوں اور پولیس کے درمیان ٹھن گئی ہیں بتایا گیا ہے کہ بہاولنگر کے رہائشی وقارالحسن کو اس کے علاقے کے رہائشیوں نے پولیس کے روبر اس شرط پر پیش کروایا کہ اس پر تشدد نہیں کیا جائے گا اور اب ان لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے انعام کی رقم جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ پولیس وقارالحسن کو حراست میں لینے کا کریڈیٹ خود حاصل کرنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

وقارالحسن کو پیش کرنے والے افراد کا مطالبہ ہے کہ وقارالحسن لاہور سیالکوٹ موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کا ملزم ہے یا نہیں ہے انہوں نے وقار الحسن کو پولیس کے روبر پیش کردیا لہٰذا وقار الحسن کو حراست میں لئے جانے پر انعام کی رقم انہیں ادا کی جائے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چونکہ وقارالحسن اس کیس میں ملوث نہیں پایا گیا لہٰذا انعام دینے یا نہ دینے کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی جبکہ وقارالحسن کا اس مقدمے میں لنک ثابت نہیں ہوسکا۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More