The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا دورہ چشتیاں

18

اتوار ستمبر
17:20

چشتیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) سابق وفاقی وزیر و ممبر قومی اسمبلی اعجاز الحق نے چشتیاں کا دورہ کیا۔ سابق صدر پاکستان ضیاء الحق شہید کے صاحبزادے اعجاز الحق قافلے کی صورت میں چشتیاں میں داخل ہوئے، ان کے ساتھ چیئرمین وائٹل گروپ حاجی محمد یاسین اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثنا اور اتفاق گروپ کے اونر چوہدری خلیل بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے چشتیاں میں وائٹل گروپ کی جانب سے چوہدری یٰسین کو ایم این اے اور چوہدری کاشف ثنا کو ایم پی اے چشتیاں سے الیکشن لڑنے کے لئے منتخب کیا۔ تقریب میں چوہدری یاسین وائٹل گروپ اور چوہدری کاشف ثنا نے عوام سے اظہار خیال بھی کیا۔ آخر میں اعجاز الحق نے اپنے نمائندوں کے لئے ووٹ کی استدعا بھی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے امیدوار عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More