The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی پرجرائم پیشہ مافیاتشکیل دینے کا الزام

14

ہفتہ اکتوبر
13:12

سابق فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی پرجرائم پیشہ مافیاتشکیل دینے کا الزام
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف نیشنل فنانشل پراسیکیوٹر کی جانب سے مبینہ بدعنوانی اور2007ئ کی انتخابی مہم کے لیے لیبیا سے رشوت کے طور پر فنڈز حاصل کرنے کے الزامات کے تحت سابق صدر پر جرائم پیشہ مافیاتشکیل دینے کا سنگین الزام عائد کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

سابق فرانسیسی صدر کے خلاف بدعنوانی اور دیگر الزامات کے تحت مارچ 2018ئ سے تحقیقات جاری ہیں۔ سرکوزی نے کہا کہ میری بے گناہی واضح اور ایک سمجھوتے کا حصہ ہے مگر نیا الزام میرے لیے بجلی کا جھٹکا ہے،۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین میرے خلاف جب غیر قانونی فنڈنگ کے حصول کے الزام میں ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے تو انہوں نیمیرے خلاف ایک نیا ہتھکنڈہ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More