The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف پر منی لانڈرنگ کیسز ہیں، اپوزیشن اسبملی کو اکھاڑہ نہ بنائے … وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی چینل … مزید

9

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف پر منی لانڈرنگ کیسز ہیں، اپوزیشن اسبملی کو اکھاڑہ نہ بنائے ۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا اصرار ہے کہ منی لانڈرنگ کو قابل دست اندازی پولیس کیس نہ بنایا جائے اور نیب کو ہٹا دینا چاہیے جس کا مطالبہ ہے کہ منی لانڈرنگ کو سول جرم سمجھا جائے یہی ایک بنیادی مسئلہ تھا جس کے باعث پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا۔ انہوں نے کہا امریکہ اور برطانیہ جیسے ممالک میں بھی منی لانڈرنگ ایک سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے، اپوزیشن کا رویہ پاکستان کی ساکھ کے لئے نقصان دھ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دور میں بنائے گئے قانون کی وجہ سے پاکستان گرے لسٹ میں گیا جس سے زرداری اور نواز شریف نے فائدہ اٹھایا۔ انہوں نے فیٹف پر قانون سازی نہ کرنے پر سابقہ حکومتوں بالخصوص ن لیگ پر تنقید کی۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے قوانین بنانے کے لئے برسر اقتدار آئی انہوں نے فرقہ ورانہ فسادات میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے سخت مانیٹرنگ سسٹم کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کو احتسابی عمل کو تیز کرنا چاہیے اور پرانے کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانا چاہیے تاکہ بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت وصول کی جائے اور اسے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کیا جائے۔ ایک سوال پر وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان واضح کرچکے ہیں اگر اپوزیشن مثبت تجاویز دے تو حکومت اس بات چیت کرنے اور ساتھ چلنے کے لئے تیار ہے مگر 24 گھنٹے صرف یہ مطالبہ کرتے رہنا کہ ان کے کرپشن کیسز پر رعایت دی جائے وہ کسی طرح قابل قبول نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More