The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سابق آئی جی شعیب دستگیر کے تبادلے ،سی سی پی او عمر شیخ کی تقرری کیخلاف درخواست پر وفاق،صوبائی حکومت کو نوٹس

2

بدھ ستمبر
15:13

سابق آئی جی شعیب دستگیر کے تبادلے ،سی سی پی او عمر شیخ کی تقرری کیخلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 16 ستمبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق آئی جی شعیب دستگیر کے تبادلے اور سی سی پی او عمر شیخ کے تقرر کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں سابق آئی پنجاب شعیب دستگیر کے تبادلے اور نئے آئی جی پولیس انعام غنی اور سی سی پی او عمر شیخ کے تقرر کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواستگزارملک محمد احمد خان نے نشاندہی کی کہ آئی جی پولیس کا تبادلہ پولیس آرڈر 2002 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ملک احمد نے یہ بھی نکتہ اٹھایا کہ آئی جی پولیس کا تقرر تین برس کیلئے ہوتا ہے، لیکن حکومت نے دو برس میں پانچ آئی جی پولیس تبدیل کر دیئے۔ عدالت سے استدعاہے کہ آئی جی پولیس پنجاب کے تقرر کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست پر مزید سماعت دو ہفتوں کے بعد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More