The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سابقہ حکومتیں اداروں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار ہیں، ڈاکٹر مراد راس

9

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) صوبائی وزیر پنجاب برائے سکول ایجوکیشن ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ سابقہ حکومتیں سرکاری اداروں کو نقصان پہنچانے کی ذمہ دار ہیں۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک میں لوٹ مار کرکے رقم بیرون ملک منتقل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قانون کی حکمرانی کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور تباہ حال جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے اور نچلی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ مراد راس نے یقین دہانی کرائی کہ اصلاحات لانے کے ساتھ پولیس کلچر کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی سابقہ حکومت نے جمہوریت کے نام پر قومی وسائل میں لوٹ مار کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت محکمہ پولیس سمیت تمام محکموں سے بدعنوان عناصر کے خاتمہ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے نئی حکمت عملی تیار کر رہی ہے۔ ڈاکٹر مراد راس نے زور دے کر کہا کہ محکمہ پولیس کو اپنی ساکھ کو عوام کی نظر میں بحال کرنا ہوگا اور پولیس افسران عوامی خدمت گار ہیں لہذا انہیں بہترین انداز میں شکایت کرنے والوں کو سہولت فراہم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیس کو ’کے پی کے‘ پولیس کی طرز پر لانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی کارکردگی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کی سابقہ حکومتوں کی نسبت بہت بہتر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More