The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے انتخابات، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

6

منگل ستمبر
17:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی برائے 2020-22کے انتخابات میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق ایگزیکٹیو کمیٹی کی نشست کے لیے امیدوار نوید واحد نے اپنے کاغذات واپس لے لیے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کامیاب 6امیدواروں کا اعلان کرتے ہوئے حتمی فہرست جاری کردی ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کی ایگزیکٹیو کمیٹی برائے 2020-22کے انتخابات میں محمد عارف لاکھانی،عبدالرشید،انور عزیز،عبدالہادی،محمد کامران عربی اور ریاض الدین کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More