The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے لئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت

3

منگل ستمبر
15:59

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل کرنے کے لئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘کوبتایا کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظورشدہ اقسام کاشت کرکے بھاری مالی فائدہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پیلارایا‘ سرسوں‘ ڈی جی ایل‘ چکوال رایا‘ خانپوررایاموسم ربیع کی فصلیں ہیں اس کے علاوہ کینولا اقسام میں پنجاب سرسوں منظورشدہ قسم ہے جسے پورے پنجاب میں20ستمبرسے 31 اکتوبر تک کاشت کیاجاسکتاہے جبکہ زائدخریف کی فصلوں میں توریا اے کو 20ستمبر تک کاشت کرنا مفیدثابت ہوسکتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے انہیں بروقت کاشت کرنا اور صحتمند وصاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More