The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زیادتی کے مجرموں کو کیمیائی طریقے یاسرجری سے نامردکیاجانا چاہیے، … زیادتی کے ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دینی چاہیے، انہں چوک پر لٹکایا جانا چاہیے : وزیر اعظم عمران خان … مزید

14

زیادتی کے ملزمان کو عبرت ناک سزائیں دینی چاہیے، انہں چوک پر لٹکایا جانا چاہیے : وزیر اعظم عمران خان

Hassan Shabbir حسن شبیر
پیر ستمبر
21:28

اسلام آباد(اردو پوائنٹ-اخبارتازہ ترین 13ستمبر2020ء)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے ملک میں زیادتی کیسز کی روک تھام کے آختہ کاری کی جانی چاہیے ملزمان کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے انہیں کیمائی مواد سے نامرد کردیا جائے ، نجی ٹی وی کے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کوعبرت ناک سزائیں دینی چاہیے تاکہ وہ دوبارہ ایسی کوشش کرنے کی جسارت نہ کریں،انہیں چوک چوراہے میں لٹکا دینا چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے ملزمان کے ساتھ بھی سفاک انداز اپنانا چاہیے،انہیں کیمائی طریقے سے یا پھر سرجری سے نا مرد کر دینا چاہیے۔ خیال رہے وزیر راعظم کے بیان پر انسانی حقوق کی کئی تنظیمیں میدان میں آگئی ہیں، اور ایسے بیانات کی سخت مخالفت کی جا رہی ہے،جبکہ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی اس کی مخالفت کی ہے،وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے موت کی سزا ، کاٹنے ،جلانے کی مخالفت کی ہے اور پڑھے لکھے طبقے کو بھی یہ تاکید کی ہے وہ بھی ایسی باتیں نہ کریں ،جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکز راہنما اعتزاز احسن نے تجویز دی تھی کہ کہ ایسے ملزمان کو تنہائی رکھا جائے یہ موت سے بھی بدتر سزا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کئی ممالک میں ایسی سزائیں دی بھی جاتی ہیں لیکن ان ممالک میں بھی جرائم میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More