The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زیادتی کے مجرموں کو نشان عبرت بنانے کیلئے سرعام چوک میں پھانسی کی سزا دی جائے ۔آمنہ الفت … مجرموں کو فوری سزا سے معاشرے سے برائیوں کا جلد خاتمہ ممکن ہوسکے گا ،عزیزہ سعید

5

مجرموں کو فوری سزا سے معاشرے سے برائیوں کا جلد خاتمہ ممکن ہوسکے گا ،عزیزہ سعید

منگل ستمبر
22:50

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدر آمنہ الفت جنرل سیکرٹری لاہور عزیزہ سعید کی قیادت میں سانحہ موٹر وے کی متاثرہ خاتون کے حق میں پر زور احتجاج کیا گیا،احتجاج میں آمنہ الفت صدر مسلم لیگ شعبہ خواتین لاہور نے مطالبہ کیا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے ایسے مجرموں کو عبرت کا نشان بنانے کے لیے سرعام چوک میں پھانسی کی سزا دی جائے ۔تاکہ آئندہ کوئی ایسے جرم کا ارتکاب نہ کرے ۔

(جاری ہے)

عزیزہ سعید جنرل سیکرٹری نے کہا کہ ایسے مجرموں کو فوری سزا دی جائے تاکہ معاشرے سے برائیوں کا جلد خاتمہ ممکن ہوسکے ۔ڈاکٹر سامیہ امجد اور صفیہ اسحاق نے احتجاجی مظاہر ے میں سانحہ موٹر وے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو کڑی سزا کا مطالبہ کیا ۔احتجاج میں زیبا احسان، پروفیسر زینت آفاق، خالدہ الیاس،سمیرا نواز، ہماشاہ، آمنہ شاہ، شاہینہ اکبر، مسز یونس، ہما یونس، ثریا عقیل ،رضیہ بیگم، رضیہ اختر ،رضیہ کومل، شہزادی اصغر، نازیہ اصغر ،صائمہ گل و دیگر خواتین نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More