The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زیادتی کے بڑھتے واقعات کے باعث خواتین کی جانب سے اپنے تحفظ کیلئے سیلف ڈیفنس کلاسز لینے کے حجان میں اضافہ

23

بدھ ستمبر
19:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) خواتین اور بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کے باعث خواتین کی جانب سے اپنے تحفظ کیلئے سیلف ڈیفنس کلاسز لینے کا رحجان بڑھ گیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود سیلف ڈیفنس ایکسپرٹس اور سینٹرز میں خواتین اور بچوں کی جانب سے آن لائن اور براہ راست کلاسز کے رحجان میں اضافہ نوٹ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں موجود خواتین نے بین الاقوامی لیول کے سیلف ڈیفنس ایکسپرٹس سے بھی کلاسز لینا شروع کی ہیں ۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موجود سیلف ڈیفنس ایکسپرٹ بلال ملک نے ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بدقسمتی سے اس وقت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں جنسی ہراسانی کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم اہم پہلو یہ ہے کہ کسی ایسی صورتحال میں خواتین اور بچوں کو کیا کرنا چاہئے، اس کا بنیادی علم ہونا بہت ضرور ی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں 30 سال سے سیلف ڈیفنس کی مشق اور تعلیم دے رہا ہوں، میں مستقل طور پر طلباء کے پیغامات، ای میلز وصول کرتا ہوں جو اپنے تجربات شیئر کرتے ہیں کہ کس طرح میری سیلف ڈیفنس کلاسز نے ان کی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلف ڈیفنس کلاسز خواتین میں اعتماد پیدا کرتی ہیں اور اس طرح وہ کسی نامناسب صورتحال سے نبٹنے میں کامیاب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلف ڈیفنس کیلئے مکمل مارشل آرٹس کی تعلیم ضروری نہیں چند اہم تکنیکی پوائنٹس کے ذریعے بھی آپ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں جو موجودہ صورتحال میں انتہائی ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More