The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زیادتی کیس کے ملزمان کی آختہ کاری کے حق میں نہیں ہوں … انسانیت سوز عمل میں کبھی پی پی پی حصہ دار نہیں ہوگی، چوہدری اعتزازاحسن

12

انسانیت سوز عمل میں کبھی پی پی پی حصہ دار نہیں ہوگی، چوہدری اعتزازاحسن

Hassan Shabbir حسن شبیر
منگل ستمبر
20:54

اسلام آباد (اردو پوائنٹ- اخبارتازہ ترین 15ستمبر2020ء) پی پی پی کے مرکزی راہنما برسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزمان کے لیے آختہ کا ری کے عمل کے سخت خلاف ہوں اور کبھی بھی اس کی حمایت یا حق میں نہیں رہوگا، نجی ٹی وی کے پروگرام میں انھوں نے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین کی کوئی جگہ نہیں ان کے لیے کوئی متادل حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان کے بیان کی مخالفت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم عمران خان کا بیان کہ ایسے ملزمان کی آختہ کاری یا سرجری کی جائے یہ ان کے نزدیک انسانیت سوزعمل ہے، اس سے زیادتی کیس کے مقدمات میں کوئی کمی واقع نہیں ہوگی ،ملک میں سوچ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، یہ ایک گھناؤنی سوچ ہے جس کے لیے اقدامات کیے جانے چاہیے،سزائے موت بھی اس کا حل نہیں ہے اور پا کستان پیپلز پارٹی سزائے موت کے بھی خلا ف ہے کیونکہ انکے لیڈر ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گزشتہ دنوں ان کے بیان کے مطابق پھانسی اس کا حل نہیں ہے زیادتی ملزمان کو عمرقید کی سزا ہونی چاہیے انہیں پل پل موت کاسامنا ہونا چاہیےتاکہ ان کی موت اذیت ناک ہو،انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں ایسی جیلیں ہوں جن میں ماسوائے زیادتی کے ملزمان کے کوئی بھی قید نہ کیا جائے،سزائے موت کی سزا میرے نزدیک سزا نہیں ہے وہ تو ایک پل میں سارا قصہ تمام ہو جاتاہے ایسے ملزمان کو ہر روز یہ یاد کروانا چاہیے کہ وہ کس جرم میں قید ہے یعنی وہ ہرروزمرے اورموت کی تمنا کرے،مکمل سزائیں دی جائیں اورسزاکو کم نہ کیا جائے جس کی وجہ سے زیادتی کیس میں کمی لائی جا سکتی ہے۔بیرون ملک ایسی جیلیں موجود بھی ہیں جہاں ان کو یاد کروایا جاتا ہے کہ اسکا کیا جرم ہے۔پاکستان میں بھی ایسی جیلیں ہونی چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More