The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زیادتی کیس میں نامرد بنانےکے بل کی منظوری … وزیر اعظم عمران خان نے مجوزہ بل کی منظوری دے دی، فیصل ووڈا بل کے مسود ے پرکام شروع کریںگے

13

وزیر اعظم عمران خان نے مجوزہ بل کی منظوری دے دی، فیصل ووڈا بل کے مسود ے پرکام شروع کریںگے

Hassan Shabbir حسن شبیر
پیر ستمبر
21:56

اسلام آباد(اردو پوائنٹ-اخبارتازہ ترین 13ستمبر2020ء) وزیر اعظم عمران خان نے “نامرد بل” کی حمایت کرتے ہوئے بل کی منظوری دی ہے۔وفاقی وزیر فیصل ووڈا مسودے پر کام کریں گے اور جلد مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔وزیر اعظم عمران خان نے نجی ٹی وی میں انٹرویو میں کہا کہ ملک میں ایسے قوانین ہونے چاہیے تھے کہ کہ مجرم کسی بھی صورت دوبارہ یہ گھناؤنا جرم نہ کرے، انھوں نے کہا ایسے عمل کے لیے کسی نئے قانون کی ضرورت ہے جس پر کام کیا جائے گا،انھوں نے کہا کہ ملک میں ایسے قوانین موجود نہیں ہیں جن سے ایسے ملزمان کے خلاف کوئی سخت کاروائی عمل میں لا جا سکے ، ملزم عابد علی قبل ازیں 2013 میں بھی ایسے مقدمات میں ملوث تھا اس نے ڈکیتی، زنابلجبر بھی کیا لیکن ملک میں قوانین نہ ہونے کی وجہ سے وہ دندناتا پھر رہا ہے،تب ہی اسکے اس کو سزا دی جاتی تو وہ کبھی بھی دوبارہ یہ حرکت کرنے کے لیے معاشرے میں موجود نہ ہوتا، خیال رہے کہ ملک زیادتی کیس میں ملزمان کو سزائے موت دینے کا ٹرینڈ عام ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم سمیت ملک میں زیادہ تعداد میں عوام اس کی حمایت میں ہیں جبکہ کئی وفاقی وزراء اور انسانی حقوق کی نتظیمیں اس بل کی مخالفت میں بھی میدان میں ہیں، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، پی پی پی کے مرکزی راہنما اعتزاز احسن ، چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے سزائے موت کی مخالفت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز عمل کہا ہے،سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے بھی بل کی مخالفت کی اور کہا کہ ایسے بل کی شریعت میں کوئی گنمجائش نہیں ہے اس کے لیے کوئی متبادل راستہ ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کے بیان کی قدر کرتے ہیں لیکن یہ تجویز ملک انارکی پھیلائے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More