The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زکواة کے فنڈز کو اس کی حقداروں تک شفا ف انداز میں فراہمی کو ہر صورت یقینی بنا یا جا ئے‘ صوبا ئی وزیر زکواة انو رزیب خان

22

جمعرات ستمبر
22:49

پشاور۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) خیبرپختونخوا کے وزیر زکواة و عشرانور زیب خان نے کہا ہے کہ اختیارات کا ناجائز استعمال دنیا اور آخرت دونوں جہانوں کے لئے نقصان دہ ہے ، بحیثیت مسلمان ہم سب کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ معاشرے میں کمزور اور مستحق افراد کے ساتھ بھائیوں جیسا سلوک کریں اور ان کی ہر ممکن مدد کریں ۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پشاور میں محکمہ زکواة کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سیکرٹری زکواة ادریس خان مروت ، ایڈیشنل سیکرٹری فیاض خان ، ڈپٹی سیکرٹری الطاف خان ، ڈپٹی سیکرٹری مبشر رضا اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے ۔ جبکہ سیکرٹری زکواة ادریس خا ن مروت نے صوبائی وزیر زکواة کو محکمے کے اہداف، کا میا بیو ں اور درپیش مسائل سے آگاہ کر تے ہو ئے بتایا کہ ضلعی سطح پر مستحقین کو زاکوة کی ادائیگی کا طریقہ کا ر کمپیوٹرائزد کیا گیا ہے اور ایک آسان طریقہ کار کے تحت مستحق لوگوں کو زکواة کی ادائیگی ہو تی ہے ۔

(جاری ہے)

بر یفنگ میں کہر ی دلچسپی لیتے ہو ئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکو مت کی کو شش ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے شفاف نظام وضع ہو اور ناانصافی کی روک تھام کر نا اولین ترجیح ہے۔اُنہو ں نے ہدایت کی کہ گزشتہ ادوار کے پیچیدہ اور حل طلب مسائل کو حل کریں اور دن رات محنت کر کے عوام کی مایوسیوں کا ازالہ کیا جا ئے۔اُنہو ںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک شفاف اور بدعنوانی و نانصافی سے پاک نظام وضع کر نے کیلئے اقداما ت اُٹھا ئے ہیںجن کے تحت غریبوں ، یتیموں اور بیوائوں کو ضلعی سطح پر زکواة کی رقم بھی بروقت ملے گی ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ایک مثبت سوچ اور نظرئے کی بنیاد پر وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو ئے ہیں اور اُن کی پوری کوشش ہے کہ عوام کی بھر پور خدمت کرسکے ۔اُنہوں نے محکمہ کے عملہ کو تاکید کی کہ اپنے فرائض پوری ایمانداری اور دیانت کے ساتھ انجام دیں تاکہ حقداروں تک اُن کا حق پہنچ سکے ۔صوبا ئی وزیر کو بتا یا گیاکہ حیات آباد پشاور میں محکمہ زکواة کی 460کینال کی زمین کو مالی فوائد کے لئے استعمال میں لا یا جا سکتا ہے جبکہ محکمہ زکوة رجسٹرڈدینی مدارس کو سالانہ 83.02ملین روپے دے رہا ہے ۔وزیر مو صوف نے مزید ہدایت کی کہ محکمے کے تمام ملازمین کو ایک ٹیم کی حیثیت سے مل جل کر کا م کر نا ہو گا تا کہ محکمہ زکواة اپنے اہداف کے حصول میں کا میا ب ہو اور عوام کا اس پر اعتما د بحا ل رہے ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More