The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

زرعی شعبہ میں ہونے والی جدید تحقیق کاشتکاروں کیلئے انتہائی معاون ثابت ہو سکتی ہے، ماہرین

5

جمعرات ستمبر
14:03

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 17 ستمبر2020ء) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ کاشتکار جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کیلئے انٹر نیٹ اور دیگر ذرائع کو استعمال کرے۔جدید ٹیکنالوجی کا استعمال موجودہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔انہوںنے بتایاکہ زرعی شعبہ میں ہونے والی تحقیق سے کاشتکاروں کو آگاہی دے کرجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

یہ امر بھی قابل اطمینان ہے کہ بعض زرعی تحقیقی ادارے اناج والی فصلوں پر مقامی حالات اور موسمی تغیر و تبدل کو مد نظر رکھتے ہوئے تحقیق کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ان زرعی تحقیقی اداروں نے جنوبی ایشیائی ممالک میںبھی زرعی تحقیق کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جس سے تحقیق کے معیار میں بہتری آئی ہے ۔ انہوںنے کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے ماہرین سے اپیل کی کہ وہ بھی کاشتکاروں کو اس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More