The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ریپ کے ملزمان کی سزا کے لیے بل لانے کی ضرورت ہے، احسن اقبال … موجودہ حکومت کے پاس کچھ عملی کر نے کا حوصلہ نہیں ، حکومت کی صفوں میں بڑے بڑے کرپشن کے مگرمچھ بیٹھے ہیں، سیکرٹری … مزید

15

موجودہ حکومت کے پاس کچھ عملی کر نے کا حوصلہ نہیں ، حکومت کی صفوں میں بڑے بڑے کرپشن کے مگرمچھ بیٹھے ہیں، سیکرٹری جنرل مسلم لیگ

منگل ستمبر
14:43

ریپ کے ملزمان کی سزا کے لیے بل لانے کی ضرورت ہے، احسن اقبال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 15 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ موجودہ حکومت کے پاس کچھ عملی کر نے کا حوصلہ نہیں ۔ صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریپ کے ملزمان کو سزا سے متعلق بل کا اعلان کیا،کیا اپوزیشن اس بل کی حمایت حمایت کرے گی احسن اقبال نے جواب دیاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ریپ کے ملزمان کی سزا کے لیے بل لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر سزائیں دیں۔ انہوںنے کہاکہ اس حکومت کے پاس کچھ عملی کرنے کا حوصلہ نہیں۔صحافی نے سوال کیاکہ ایک تقریب میں چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ یک طرفہ کارروائی کا تاثر ٹھیک نہیں۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہاکہ پوری عوام جانتی ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن کے لیے ہے،پورا پاکستان گواہ ہے کہ نیب کا احتساب صرف اپوزیشن کے لیے ہے۔

احسن اقبال نے کہاکہ حکومت کی صفوں میں بڑے بڑے کرپشن کے مگرمچھ بیٹھے ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس آٹا شوگر گھی ادویات مافیا بیٹھا ہوا ہے،پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کا کیس التواء میں ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نیب اسوقت پی ٹی آئی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی،ادویات اور دیگر مافیا کو راتوں رات بھگا دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ نیب کی تمام کمان وزیراعظم اور شہزاد اکبر کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب تو صرف نام کے چیئرمین رہ گئے ہیں،اصل چیئرمین تو شہزاد اکبر ہیں۔ احسن اقبال نے کہاکہ شوگر مافیا کہ ایک اہم رکن کو حکومتی سرپرستی میں راتوں رات لندن بھگا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More