The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ریپ اور بچوں اور عورتوں سے زیادتی کی روک تھام کے لئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، اس حوالے سے ان کے لائے گئے بل پر بحث کی جائے … پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی … مزید

1

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی کا ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اظہار خیال

بدھ ستمبر
15:33

ریپ اور بچوں اور عورتوں سے زیادتی کی روک تھام کے لئے سخت قانون سازی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا ہے کہ ریپ اور بچوں اور عورتوں سے زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لئے سخت قانون سازی کی ضرورت ہے، اس حوالے سے وہ بل لے کر آئے ہیں، اس پر بحث کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ لاہور کے قریب شرمناک واقعہ نے قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، انصاف نہ ملنے سے مجرم طاقتور ہوتے جا رہے ہیں، پارلیمان کو سخت قانون سازی کرنی چاہیے، میں اس حوالے سے بل لے کر آیا ہوں، ریپ کے مجرموں کی عمر قید ان کی موت تک لاگو ہونی چاہیے۔

ابھی وہ اپنے مجوزہ بل پر اظہار خیال کر رہے تھے کہ چیئرمین سینیٹ نے انہیں کہا کہ آپ کو بعد میں وقت دیا جائے گا، فی الحال انسداد دہشت گردی (تیسرا ترمیمی) بل 2020ء ایوان میں پیش ہونا ہے اسکے بعد آپ کو موقع دیا جائے گا جس کے بعد سینیٹر جاوید عباسی اپنی نشست پر بیٹھ گئے اور وہ بل پر بعد میں تفصیل سے بات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More