The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ریٹائر جسٹس احمد علی خان نے باقاعدہ طور پر پیپلز لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کردیا

14

ہفتہ اکتوبر
19:07

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ریٹائر جسٹس احمد علی خان نے باقاعدہ طور پر پیپلز لائرز فورم میں شمولیت کا اعلان کردیا ، وکلاء نے ہی ہمیشہ سے اس ملک وقوم کی ترقی اور انصاف کی فراہمی کیلئے کردار ادا کیا ہے پیپلز لائر فورم ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے انتھک محنت کی ہے وکلاء برداری ہی وکلاء کے مسائل جانتی ہے پیپلز لائر فورم ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے تدارک کیلئے کوشاں ہے پاکستان پیپلز پارٹی بنوں ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے پیپلز لائر فورم کا ایک پروقار شمولیتی پروگرام منعقد ہوا تقریب میں سابق ریٹائرڈ جسٹس پشاور ہائی کورٹ احمد علی خان نے باقاعدہ طور پر پیپلز لائر فورم میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی آئی خان کے جنرل سیکرٹری اختر سعید ایڈوکیٹ,پیپلز پارٹی بنوں ڈویژن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری شاہ نواز خان ایڈوکیٹ ،ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات ملک شعیب خان ایڈوکیٹ ، ابراہیم خان ایڈوکیٹ,بخت نیاز ایڈوکیٹ,عدنان ہاشمی ایڈوکیٹ ودیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ وکلاء کو اس وقت کافی مشکلات کا سامنا ہے ان کو بنیادی حقوق نہیں دیئے جاتے ہیں تیس چالیس سال سے ہم کوشش میں ہیں کہ حالات بدلیں مگر صورتحال اب بھی جوں کی توں ہے اگر وکلاء برداری مسائل کا حل چاہتی ہے تو پیپلز لائر فورم پر اعتماد کریں اور انہی کو سپورٹ کریں انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں وکلاء برداری نے جمہوری طریقے سے حکومت کی ہے اس وقت وکلاء کا کردار انتہائی ضروری ہے جب پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا تو ہم پر امید ہوگئے کہ یہاں جمہوری حکومت ہوگی شعور کی حکومت ہوگی یہاں غریب کی حکومت ہوگی مزدور کی حکومت ہوگی لیکن بدقسمتی سے یہ نہ ہوسکا جمہوری عمل پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا ہمیں غلام بنادیا گیا ہے آج تک ہم آزاد نہیں ہیںاس موقع پر بنوں وکلاء نے صوبائی بار کونسل کے اُمیداور سابق جسٹس احمد علی خان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More