The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ریلوے کاعوام کی سہولت کے پیش نظر تین ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحال /متعارف کرانے کا فیصلہ

6

جمعرات ستمبر
16:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر تین ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بحال /متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 20ستمبر سے ماڑی انڈس اور اٹک سٹی کے درمیان اٹک پسنجر ٹرین (201-Up/202-Dn) جبکہ جنڈ اور اٹک سٹی کے درمیان جنڈ پسنجر ٹرین (203-Up/204-Dn) چلائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 27ستمبر سے ملتان اور راولپنڈی کے درمیان مہر ایکسپریس (127-up/128-Dn) چلائی جائے گی۔ اٹک پسنجر ٹرین (201-Up)ماڑی انڈس سے الصبح 3بج کر 45منٹ پر روانہ ہو کر داؤد خیل ،جنڈ،نمل،بوسال ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی صبح 8بج کر10منٹ پر اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔ اسی طرح اٹک پسنجر ٹرین(202-Dn )اٹک سٹی سے شام 5بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی رات 9بج کر 25منٹ پر ماڑی انڈس ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

(جاری ہے)

جبکہ جنڈ پسنجر ٹرین( 203-Up) جنڈ ریلوے اسٹیشن سے دوپہر 2بجے روانہ ہو کر چورا شریف ، بوسال، جھلار ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرتی ہوئی سہ پہر 3بج کر 40منٹ پر اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔

اسی طرح جنڈ پسنجر (204-Dn)اٹک سٹی سے دن 12بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی دوپہر 1بج کر 40منٹ پر جنڈ ریلوے اسٹیشن پر پہنچے گی۔ اس کے علاوہ مہر ایکسپیرس (127-Up) 27ستمبر کو ملتان سے شام 5بجے روانہ ہو کر مظفر گڑھ لیہ ،دریا خان ، بھکر،کُندیاں ،فتح جنگ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز شام 6بج کر 30منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔اسی طرح مہر ایکسپریس(128-Dn) راولپنڈی سے صبح 6بجے روانہ ہو کر اسی روٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز صبح 7بج کر 30منٹ پر ملتان اسٹیشن پر پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More