The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ریلوے میں خسارہ کم ہوا ہے،کوویڈ 19 کی وجہ سے ٹرینیں بند ہونے سے 16 ارب کا خسارہ ہوا، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا … وزیرمملکت پارلیمانی امور … مزید

1


Live Updates

وزیرمملکت پارلیمانی امور کاایوان بالا میں ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کا جواب

بدھ ستمبر
15:30

ریلوے میں خسارہ کم ہوا ہے،کوویڈ 19 کی وجہ سے ٹرینیں بند ہونے سے 16 ارب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ایوان بالا کو بتایا گیا ہے کہ ریلوے میں خسارہ اگرچہ کم ہوا ہے تاہم کوویڈ 19 کی وجہ سے ٹرینیں بند ہونے سے 16 ارب کا خسارہ ہوا، کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ ریلوے کی فریٹ ٹرینیں نقصان میں نہیں ہے، منافع میں چل رہی ہیں، اس منافع کو ہم نے اور بڑھایا ہے، ریلوے میں خسارہ کم ہوا ہے لیکن کوویڈ 19 کی وجہ سے نقصان ہوا ہے، 16 ارب کا خسارہ ٹرین رکنے سے ہوا ہے، پنشنرز کو بھی بھاری ادائیگی کرنا ہوتی ہے، سوات ریجن کے لئے ٹرینوں کی بڑی اہمیت ہے، وزیر ریلوے کو میں مالا کنڈ درگئی لے کر گیا، تجویز ہے کہ سوات موٹروے کے ساتھ ریلوے لائن بھی چلے۔

سینیٹر سسی پلیجو کے سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان نے بتایا کہ ریلوے کے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا، زیادہ لمبے عرصے تک ملازمین کو کنٹریکٹ پر نہیں رکھا جا سکتا، فی الحال فیصلہ نہیں ہوا۔



موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More