The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ریفنڈ کا مسئلہ قانون کے مطابق ادا کریں گے،محمد اشفاق احمد

23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) ایف بی آر کے ممبر ان لینڈ ریونیو محمد اشفاق احمدنے کہا ہے کہ معیشت چلتی ہے کاروبار ہوتا ہے تو ٹیکس جمع ہوتا ہے،ریفنڈ کا مسئلہ قانون کے مطابق ادا کریں گے۔انہوں نے یہ بات ہفتے کو کرااچی چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پربزنس کمیو نٹی کے لیڈرسراج قاسم تیلی اور کراچی چیمبر کے صدرشارق وہرہ اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔ اشفاق احمدنے کہا کہ افسران اربوں کو ریفنڈ ادا کررہے ہیں اسکی اسکروٹنی ہوتی ہے،ان افسران کے کریئر دا پر لگے ہوئے ہیں۔انکا کہنا تھاکہ برآمدی ٹیکسٹائل سیکٹر کی جانب سے زیرو ریٹ کی بات ہوتی ہے،پاکستان کے علاہ کس ملک میں اس طرح کی زیرو ریٹنگ ہوتی ہے،اب ہم رینفڈ 72 گھنٹے میں ادا کررہے ہیں، نیا انتظام کمپوٹراز ہے اورکوئی انسانی مداخلت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کلیمز میں آٹھ خرابیاں ہوسکتی ہے، فاسٹرز پلس یکم اکتوبر سے متعارف کرایا ہے۔بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کہاکہآج تک کسی ٹیکس آفیسر کے خلاف ہراساں کرنے پر کاروائی نہیں ہورہیملک میں 1830 ارب کے ٹیکس کیسسز درج ہے،ان کیسسز کو ایف بی آر اور کاروباری طبقے کے ٹیکس ماہرین مل کرحل کریں، ریکارڈ اٹھا کر دیکھیں کہ ایسے کیسسز بھی ہونگے جو ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ افسران ایورڈ لے کر ریٹائرڈ ہوگئے بزنس مین بھگت رہے ہیں،ٹیکس نیٹ بڑھانے میں ایمانداری سے کام کریں ہم معاونت کریں گے۔کراچی چیمبر صدر شارق وہرہ نے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ ملک کو ریونیو کی کمی کا سامنا ہے،ایف بی آر کا کام ٹیکس وصولی کرنا ہے مزید ہریشان کرنا نہیں،ایف بی آر کے نوٹیفیکشن اور ایس آر او سے مشکلات پیدا ہورہی ہیں،کوئی بھی نوٹیفیکش اور ایس آر او جاری کرنے سے پہلے مشاورت ہونی چایئے، مشکلات بڑھنے سے ریونیو وصول متاثر ہونے کے ساتھ کاروبار بھی متاثر ہوتا ہے۔شارق وہرہ نے کہاکہ ایف بی آر کی پالیسیوں کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل ہے،ٹیکس مشنری کاروباری طبقے کو ہراساں کرتی ہے۔ میری درخواست ہے کہ ایس آر او کو جاتی کرنے سے پہلے ان پر مشاورت کی جائے،کاروباری طبقے پر اعتماد کر لیں، کاروباری طبقہ ٹیکس معاملات پر آپکی رہنمائی کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More