The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا ریسکیو اہلکار کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

9

بدھ ستمبر
17:07

سرگودہا۔16ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 16 ستمبر2020ء) ریجنل ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسزسرگودہا ریسکیو 1122کے فوت ہونے والے ریسکیور اللہ بخش رانجھاء کے گھر جا کر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسرسرگودہاڈاکٹر مظہر شاہ نے سرگودہا کے نواحی علاقہ کوڑے کوٹ جا کر سوگوار خاندان سے تعزیت کی اور کہا کہ اللہ بخش لعل ریسکیو 1122کیلئے ایک سرمایہ تھا اور اُس کی اچانک وفات پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر ، تمام آفیسرز اور ریسکیورز اہل ِخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے درجات کیلئے دُعا گو ہیں۔

ریجنل ایمر جنسی آفیسر ڈاکٹر فیصل محمود نے فیملی کے افراد سے کہا کہ اللہ بخش کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔انہوںنے مزید کہاکہ مرحوم اللہ بخش لعل ایک دردِ دل رکھنے والا انسان تھااُسکی ریسکیو 1122کے لیے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ دیا رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More