The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

روٹری کلب اسلام آباد اور ہیو ن برڈزسکول راولپنڈی کے اشتراک سے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد

15

اتوار ستمبر
21:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 ستمبر2020ء) روٹری کلب اسلام آباد اور ہیو ن برڈزسکول راولپنڈی کے با ہمی اشتراک سے فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں 100سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ ،بلڈپریشر،سی پی و دیگر لیبا رٹری ٹیسٹ، آنکھوں کے مریضوںکی سکریننگ کے ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

اس فری میڈیکل کیمپ میں ڈسٹرکٹ گورنر روٹری انٹرنیشنل تعظیم احمد ،صدروٹرری کلب اسلام آباد ایم احمد صدیقی،سیکرٹری نعیم مغل،روٹیرین فیاض قریشی،ظہیر شہزادوڑائچ،ڈاکٹر ہما یوں لطیف،سید آصف علی ہمدانی،را جہ بشیر،وائس پریذیڈنٹ (FPCCI)ُِ،پریذیڈنٹ(RCSTSI)ساجد بٹ، سینئر وائس پریذیڈنٹ(RCSTSI)نسیم خان نے خصوصی شرکت کی۔

گورنر تعظیم احمد نے اس موقع پر کہا کہ روٹری کلب اسلام آباد کی فلا ح انسانیت کیلئے گرا ں قدر خدمات ہیں ۔آج اس فری میڈیکل اینڈ آئی چیک کے ساتھ ساتھ لیبا رٹری ٹیسٹ اور ادویات مفت فرا ہم کی جا رہی ہیں ۔روٹری بلا رنگ،ونسل دنیا بھر میں تعلیم،صحت کی سہو لیات کی فراہمی ،ما حولیاتی آلودگی،پو لیو،کے خاتمہ کیلئے اپنا جا ندار کر دار ادا کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More