The Pakistan Post
Daily News Publishing Portal

رواں مالی سال میں بھارت کے جی ڈی پی میں 9 فیصد کی گراوٹ آئے گی، اے ڈی بی

6

منگل ستمبر
12:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 15 ستمبر2020ء) ایشیائی ترقی بینک(اے ڈی بی) نے رواں مالی سال میں بھارت کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) میں نو فیصد کی گراوٹ آنے کا اندازہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کا بھارتی اقتصادی سرگرمیوں اور صارفین پر بہت شدید اثر پڑا ہے۔یہ بات اے ڈی بی نے ایشیائی ترقی پس منظر 2020 کی جاری نئی رپورٹ میں کہی ہے۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی کے چیف ماہر اقتصادیات یاسویوکی سوادا نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا اور اس کا معیشت پر بہت ہی منفی اثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کو قابو کرنے کیلئے جانچ میں تیزی،کورونا متاثرین کی شناخت اور علاج کی صلاحیت بڑھانے جیسے اقدامات کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اگلے سال میں معیشت میں بہتری ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں ابھی عالمی سطح پر سب سے زیادہ کورونا کے مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی قرض کی سطح کو بھی کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے اور اس سے آگے مالیاتی شعبہ کمزور ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More